Skip to content
Home » Inspector cooperative societies (BS-11)-2012

Inspector cooperative societies (BS-11)-2012

صد برگ کس کی شاعری کا مجموعہ ہے؟

  1. فیض احمد فیض
  2. کشور ناہید
  3. ناصر کاظمی
  4. پروین شاکر

صد برگ پروین شاکر کا دوسرا شعری مجموعہ ہے جو1980ء میں منظر عام پر آیا۔ صد برگ میں پروین شاکر کے خیالات کے سینکڑوں چہرے ابھر آئے ہیں۔

ڈوبتے کو تنکے کا سہارا قوائد کی رو سے کیا ہے؟

  1. محاورہ
  2. ضرب المثل
  3. کہاوت
  4. قول

محاورہ

قواعد کی رو سے محاورہ اسے کہتے ہیں کہ کوئی کلمہ یا کلام حقیقی کی بجائے مجازی معانی میں آئے۔ یعنی لفظ کے لغوی معانی نہ لیے جائیں بلکہ وہ مخصوص مفہوم سمجھا جائے جو اہلِ زبان کی گفتگو میں رائج ہو

علامہ اقبال کی مشہور نظم شکوہ ان کے کس مجموعہ کلام میں ہے؟

  1. بانگ درا
  2. ضرب کلم
  3. بال جبریل
  4. ارمغان حجاز

یہ وہ شہر آفاق نظم ہے جو اپریل 1911ءکے جلسہ انجمن حمایت اسلام میں پڑھی گئی۔

 اس نظم کی جو کاپی اقبال اپنے قلم سے لکھ کر لائے تھے اس کے لیے متعدد اصحاب نے مختلف رقوم پیش کیں اور نواب ذوالفقار علی خان نے ایک سوروپے کی پیشکش کی

 بانگ درا میں شامل کرتے وقت اقبال نے اس میں کئی مقامات پر تبدیلی کی۔